ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر پر ہوگا بڑاایکشن ۔۔چیف سیکرٹری کی وارننگ

Provincial Department Performance
کیپشن: Provincial Department Performance
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں  ترقیاتی منصوبوں پر اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے افسران کو وارننگ دی کہ ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں اور تاخیر کی صورت میں متعلقہ محکمے کا سیکرٹری جوابدہ ہوگا۔
 پی اینڈ ڈی بورڈ میں چیف سیکرٹری کی سربراہی میں ہونیوالے اجلاس میں چیئرمین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل نے اداروں کی نصف مالی سال میں ابتک کی کارکردگی پر مختص فنڈز، ریلیز اور استعمال بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت  جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور جنوبی پنجاب کے سیکرٹریز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

چیف سیکرٹری نے افسران کو ہدایات دیں کہ مختص فنڈز لیپس نہیں ہونے چاہئیں۔ چیف سیکرٹری فنڈز کا بروقت اور شفاف استعمال یقینی بنانے کیلئے تمام محکمے محنت سے کام کریں  جبکہ چیف سیکرٹری نے فنڈز کے اجراء کے عمل کو مزید آسان بنانے کیلئے طریقہء کار وضع کرنے کی ہدایت دی۔