چیئرپرمین پبلک سروس کمیشن کی ہدایات پر گرفتار شدہ تمام ملازمین سروس سے معطل

چیئرپرمین پبلک سروس کمیشن کی ہدایات پر گرفتار شدہ تمام ملازمین سروس سے معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: پنجاب پبلک سروس کمیشن پرچہ سکینڈل میں ملوث ملازمین کے خلاف اہم ثبوت ملنے پر محکمہ کا ایکشن، چیئرپرمین پبلک سروس کمیشن کی ہدایات پر گرفتار شدہ تمام ملازمین کو سروس سے معطل کردیا گیا۔

پبلک سروس کمیشن ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم وقار اکرم، ملزم محمد عبداللہ، ملزم محمد اویس اور ملزم فرقان احمد معطل کردیا گیا، کمیشن انتظامیہ نے مفرور ملزم رفیع اللہ کو بھی سروس سے معطل کردیا۔

ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں شامل پروگرامنگ آفیسر محمد عباس کلیئر قرار دیا گیا، پبلک سروس کمیشن کیجانب سے ملازمین کو نوکری سے برخاست کرنے کیلئے تیاریاں شروع کردیں۔

        اس سے قبل 2 کروڑ سے زائد مالی بدعنوانی کے الزام میں پبلک سروس کمیشن کے عمر فاروق کو چھ ماہ قبل سروس سے فارغ کیا۔عمر فاروق سروس سے فارغ ہونے کے بعد اپنے آپ کو پبلک سروس کمیشن کا کنسلٹنٹ بتاتا رہا۔  اینٹی کرپشن کے پاس گرفتار وقار اکرم نے بھی حکام کو عمر فاروق کے بارے تفصیلات فراہم کردیں۔ اینٹی کرپشن حکام نے عمر فاروق پر بھی تحقیقات کا فیصلہ کرتے ہوئے شامل تفتیش کرلیا۔

 

Shazia Bashir

Content Writer