رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر اے این ایف کا ردعمل

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر اے این ایف کا ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) اے این ایف نے لیگی رہنماء راناثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ 

اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔ اے این ایف کیجانب سے چیف پراسیکیوٹر راجہ انعام امین منہاس نے درخواست دی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ میں راناثناء اللہ نے ضمانت میں کوئی نئی گراؤنڈ شامل نہیں کی، رانا ثناءاللہ کیخلاف موقع پر ریکوری میمو بنایا گیا تھا، ملزم راناثناءاللہ سےمنشیات برآمدگی کے گواہ موجود ہیں۔

درخواست میں کہا گیا کہ منشیات برآمدگی کے حوالے سے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے، اے این ایف منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرنیوالاریاستی ادارہ ہے، سیاسی معاملات سے بالاتر ہو کر بلاامتیاز کارروائی کرتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے اےاین ایف کا موقف یکسر نظر انداز کرکے ضمانت منظور کی۔

اے این ایف کی دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ لاہور ہائیکورٹ کے رانا ثناء اللہ کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلے کو کالعدم قرار دے۔