صاف پانی کی فراہمی کیلئےموٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیباٹریوں کا قیام

صاف پانی کی فراہمی کیلئےموٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیباٹریوں کا قیام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ)پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے حکومتی اقدامات، موٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیباٹریوں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، لاہور سمیت پانچ شہروں میں موٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیباٹریوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے لاہور سمیت پانچ شہروں میں موٹر سائیکل موبائل ٹیسٹنگ لیباٹریوں کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، موٹر سائیکل لیباٹریاں راولپنڈی، ملتان، ڈیرہ غازہ خان اور فیصل آباد میں کام کریں گی۔

ابتدائی طور پر 47 رکنی موٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیباٹریاں قائم کی جارہی ہیں، موٹر سائیکل واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریاں پانی کی کوالٹی چیک کریں گی، علاقے کے مختلف واٹر فلٹریشن پلانٹس کی چیکنگ اور مانٹیرنگ موٹر سائیکل ٹیسٹنگ لیباٹریوں کے ذمے ہوگی۔

واٹر فلٹریشن پلانٹس کی پانی کی رپورٹس وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوائی جائیں گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer