(حسن علی) مہنگائی سے تنگ لاہوریوں کیلئے خوشخبری، فارمی انڈے 10 روپے فی درجن سستے ہوگئے۔
مہنگائی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ لاہور میں فارمی انڈوں کی رسد میں بہتری کیساتھ ہی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، شہر میں فارمی انڈے 10 روپے کمی کے بعد 126 روپے فی درجن پر آ گئے، تاہم برائلر کی رسد میں معمولی کمی کے باعث مرغی کا گوشت ایک روپے فی کلو مہنگا ہوگیا، زندہ مرغی ایک روپے اضافے کے بعد 161 روپے جبکہ مرغی کا گوشت بھی ایک روپے اضافے کے بعد 233 روپے فی کلو ہو گیا۔