گلوکارہ میگھا نے اپنا میوزیکل بینڈ بنا لیا

گلوکارہ میگھا نے اپنا میوزیکل بینڈ بنا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی ) اداکارہ و گلوکارہ میگھا نے اپنا میوزیکل بینڈ بنا لیا، بینڈ کے ساتھ ریہرسلکا آغاز بھی کردیا۔

اسٹیج کی نامور اداکارہ میگھا نے ایک سال قبل گلوکاری میں آنے کا فیصلہ کیا اور بطور گلوکارہ انہوں نے حال ہی میں بھارتی گلوکار وریندر ویز سنگھ کے ساتھ گانا بارڈر پار گایا جو مقبول ہوا، اب میگھا نے اپنا میوزیکل گروپ بنا لیا ہے جس کے ساتھ ان دنوں ریہرسل کررہی ہیں۔  

میگھا کا کہنا ہے کہ ان کا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میگھا کا اب میگھا سے ہی مقابلہ ہے، میگھا کے استاد موسیقار طارق طافو انہیں ریہرسل کروا رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ میگھا باادب ہیں اس لئے کامیاب ہوں گی۔  

 میگھا نے اسٹیج پر اداکاری کے جوہر دکھا کر قتالہ کا خطاب پایا اور گلوکاری میں بھی ان کا پہلا گانا ہی انہیں بین الاقوامی شہرت تک لے گیا ہے۔