( قیصر کھوکھر ) میرج ایکٹ میں ترمیم، حکومت پنجاب نے لڑکیوں کی شادی کی عمر 16 سال سے بڑھا کر 18 سال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق میرج ایکٹ میں ترمیم کے لیے محکمہ بلدیات نے سمری منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب کو ارسال کردی ہے، سمری کی منظوری کے بعد ترمیم کا مسودہ تیار کیا جائے گا، پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد یہ نیا ترمیمی ایکٹ نافذ العمل ہوگا۔
محکمہ بلدیات حکام کا کہنا ہے کہ شادی ایکٹ میں ترمیم ماں اور بچے کی صحت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے محکمہ ہیلتھ نے بھی شادی ایکٹ میں ترمیم کی سفارش کر رکھی ہے۔