ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

 حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: City42- Hamza Shahbaz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

سٹی 42 کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی۔ درخواست میں وزارت داخلہ، پاسپورٹ، امیگریشن حکام اور نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔حمزہ شہباز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نومبر میں برطانیہ جانے لگا تو ایئرپورٹ پر پتہ چلا کہ نام ای سی ایل میں ہے۔ وزارت داخلہ کو نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے خطوط لکھے مگر جواب نہیں ملا، وزارت داخلہ نے نیب میں بعض مقدمات زیر انکوائری ہونے کی بنیاد پر نام ای سی ایل میں ڈالا، نیب کی تمام انکوائریوں میں باقاعدگی سے شامل تفتیش ہو رہا ہوں۔ وزارت داخلہ کو بلاجواز کسی پاکستانی کی نقل و حرکت روکنے کا اختیارنہیں، آئین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت بنیادی حق ہے۔

 حمزہ شہباز نے استدعاکی کہ عدالت وزارت داخلہ کو نام بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دے۔