لاہور کے باسیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

لاہور کے باسیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کیپشن: City42 - Polio Virus
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (زاہد چودھری)لاہوریوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، باغوں کے شہر پر پولیو کا خطرہ منڈلانے لگا۔قومی ادارہ صحت نے آؤٹ فال روڈ کے بعد ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق کر دی۔

محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی سر توڑ کوشش کے باوجود شہر کو پولیو وائرس سے پاک نہ کیا جاسکا۔ آؤٹ فال روڈ ڈسپوزل سٹیشن کے بعد ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے حاصل کئے گئے سیوریج کے نمونے میں بھی پولیو وائرس پایا گیا۔

 قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے ملتان روڈ ڈسپوزل سٹیشن سے دسمبر میں حاصل کئے گئے نمونے میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کردی۔ رپورٹ سامنے آنے پر شہر میں پولیو وائرس کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ ایک برس سے پولیو کے خلاف چلائی جانے والی مہم ناکام دکھائی دیتی ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer