شاہدرہ ٹاؤن: 3 زندگیاں غیرت کے نام پر موت کی بھینٹ چڑھ گئی

شاہدرہ ٹاؤن: 3 زندگیاں غیرت کے نام پر موت کی بھینٹ چڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: شاہدرہ ٹاؤن میں غیرت کے نام پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی ہو گیا۔ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

  تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ پرانا راوی پل لوہا مارکیٹ میں میں غیرت کے نام پرایک شخص قتل، دوسرا زخمی ہو گیا۔ ملزم نے واردات کے بعد خود کو بھی گولی مار کرزندگی کا خاتمہ کرلیا۔ جاوید نامی شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر کے اصغر کو قتل جبکہ اس کے ساتھی سلمان کو شدید زخمی کر دیا۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

 اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیں۔ زخمی کوطبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غیرت کے نام پر پیش آیا۔ دوسری جانب پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔