سٹی 42 : گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو جیت پر ایک کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے ۔
گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جیت کے بعد قومی ٹیم کو خود ایئر پورٹ جا کر خوش آمدید کہوں گا، انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی ٹیم پر تین من پھولوں کی بارش کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کے کپ جیتنے پر شہر بھر میں تین ہزار کلو مٹھائی تقسیم کی جائے گی۔