سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے کولمبو سٹیڈیم پہنچ گئے ، محسن نقوی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دکھائی دیئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کولمبو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ سے اہم ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کے عزم و جذبے کو سراہا اور ان کا حوصلہ بڑھایا، چیئرمین پی سی بی نے ٹیم کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کھلاڑی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
ملاقات میں کپتان سلمان آغا، ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، اور منیجر نوید اکرم سمیت تمام کھلاڑی اور کوچنگ اسٹاف موجود تھا۔ اس کے علاوہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیع احمد اور پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔