ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈاکو معروف گلوکارممتازمولائی کے گھرکاصفایاکرگئے

ڈاکو معروف گلوکارممتازمولائی کے گھرکاصفایاکرگئے
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (اسامہ ملک)کراچی میں سپر ہائی وے پر قائم نجی سوسائٹی میں ڈاکومعروف گلوکارممتازمولائی کے گھرکاصفایاکرگئے۔
 سندھ کے معروف گلوکار ممتاز مولائی کے گھر ڈکیتی کی واردات گڈاپ سٹی پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آئی،جہاں نامعلوم ملزمان گھر سے قیمتی سامان لوٹ کر کے فرار ہو گئے۔
 پولیس حکام کے مطابق واردات کے وقت ممتاز مولائی دادو میں فنکشن میں گئے ہوئے تھے۔
 پولیس حکام کے مطابق کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا ہے،لوٹے جانے والے سامان کی مالیت کا تعین کیا جا رہا ہے، مالیت جاننے کے بعد ہی واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔

 پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔