ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب ،مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب ،مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کا دورہ کیا،جنرل ساحر شمشاد مرزا نے پاک سعودی مشترکہ فوجی تعاون کمیٹی کے آٹھویں راؤنڈ میں شرکت کی۔

 جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ اور چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد سے ملاقاتیں کیں،پاک سعودی عسکری قیادت کی ملاقاتوں میں اہم سٹریٹیجک و سلامتی امور ،خطے کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل بن حماد الرویلی کی زیر صدارت جی ایم سی سی کا اجلاس  بھی ہوا، جس میں پاک سعودی مسلح افواج کے درمیان جاری تعاون ،مشترکہ ایکسچینج پروگرامز پر تبادلہ خیال ہوا،اجلاس میں  تربیتی اقدامات اور دفاع سے متعلق دیگر امور بھی زیر بحث آئے،اجلاس میں  پاک سعودی عسکری قیادت نے موجودہ دفاعی تعلقات و سیکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم  کیا۔

سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا ،سعودی مسلح افواج کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سورس : آئی ایس پی آر