ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امتحان میں کس کی ڈیوٹی کہاں لگی؟ انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا

امتحان میں کس کی ڈیوٹی کہاں لگی؟ انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور بورڈ کے سیکرٹری رضوان نزیر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی دفعہ سپروائزری کا انتخاب آٹو میشن کے ذریعے ہو گا۔  اس سے کسی غیر متعلقہ افراد کو علم نہیں ہو گا کہ کس کی ڈیوٹی کہاں لگی ہے۔

سیکرٹری رضوان نزیر نے کہا کہ 4 مارچ سے میٹرک کے امتحانات شروع ہوں گے، لاہور ڈویژن میں 920 سینٹر بنائے گئے ہیں، 10250 سے زائد عملہ میٹرک سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سر انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب ڈیوٹی کا پروسس آٹومیٹک ہو گا۔ 

رضوان نذیر نے کہا کہ 2025 میں نہم جماعت میں 117704  پرائیویٹ طلبہ حاضر ہوں گے۔  نہم جماعت میں ریگولر 195371 طلبہ امتحان میں حاضر ہوں گے۔دہم جماعت میں 113102 پرائیویٹ اور 142677 طلبہ حاضر ہوں گے۔  2025 میں میٹرک سالانہ امتحانات میں 568854 طلبہ حاضر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال پچھلے سال کی نسبت بیس ہزار طلبہ میں اضافہ ہوا ہے۔  پچاس نئے سینٹر بھی اس شامل کئے گئے ہیں۔