سٹی 42 : صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس پروگرام 17فروری سے گلگت بلتستان میں شروع کیا جا رہا ہے،پہلے فیز میں 12 سال سے بڑے بچوں کی سکریننگ کی جائے گی۔
صوبائی وزرا صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گلگت بلتستان میں ہیپاٹائٹس پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ 17فروری سے گلگت بلتستان میں پروگرام شروع کیا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی 17 لاکھ 83 ہزار کی آبادی کو کور کریں گے، پروگرام کیلئے معاونت وفاقی حکومت اور آغا خان ٹرسٹ نے کی ۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فیز میں 12 سال سے بڑے بچوں کی سکریننگ کی جائے گی ۔
صوبائی وزیر نے بتایا کہ سکریننگ کے دوران رپورٹ مثبت ہونے پر فوراً بلڈ ٹیسٹ کیا جائے گا، دوسرے فیز میں وفاقی حکومت پروگرام کے تحت 18 ارب روپے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پہلے فیز میں 18 اضلاع میں ہیپاٹائٹس کی سکریننگ کا پروگرام شروع ہوگا، منتخب تمام اضلاع کی سو فیصد آبادی کی سکریننگ کی جائے گی ۔
خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ جلد سفارشات وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو پیش کی جائیں گی ۔