ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلسطین،لبنان اورشام کیلئے 24ویں امدادی کھیپ ائیرپورٹ سے روانہ

فلسطین،لبنان اورشام کیلئے 24ویں امدادی کھیپ ائیرپورٹ سے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : فلسطین،لبنان اورشام کے لیے 24ویں امدادی کھیپ جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے روانہ کردی گئی ۔ 

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق امداد چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایل آرش انٹرنیشنل ائیرپورٹ مصر کے لیے روانہ کی گئی، الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بھیجی تھی جس میں تقریباً 60 ٹن سامان شامل تھا، امداد سامان میں موسم سرما کے خیمے،ترپال اورچادروں سمیت دیگراشیا شامل تھیں ۔ 

 ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 1,861 ٹن امدادی سامان روانہ کیا جاچکا ہے، فلسطین، غزہ(1378 ٹن)،لبنان (372 ٹن)اورشام (111 ٹن) کے متاثرین کے لیے روانہ کیاجاچکا ہے۔ کراچی ائیرپورٹ امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرمنسٹری آف فارن افیئراوراین ڈی ایم اے کے سینئرحکام موجود تھے۔ 

وزیراعظم کی ہدایت پرنیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی شام کے جنگ سے متاثرہ لوگوں کوامداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے ۔