ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

 لاہور میں سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:  لاہور میں رواں سال کے پہلے ماہ کے دوران سائیکل چوری کے 20، مویشی چوری کے 80 مقدمات درج ہوئے۔ 

 پولیس ریکارڈ کے مطابق سائیکل چوری کی وارداتوں میں کینٹ اور اقبال ٹاؤن ڈویژن 6، 6 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں 4، سول لائنز ڈویژن میں سائیکل چوری کی 2 وارداتیں ہوئیں، جبکہ سٹی اور صدر ڈویژن میں سائیکل چوری کا ایک، ایک مقدمہ درج کیا گیا ۔ 

پولیس ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ مویشی چوری کی وارداتوں میں صدر ڈویژن 30 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن میں 25، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں مویشی چوری کے 12 مقدمات کا اندراج ہوا، اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 7، سٹی ڈویژن میں مویشی چوری کی 4 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ اس کے علاوہ سول لائنز ڈویژن میں ماہ جنوری کے دوران مویشی چوری کے 2 مقدمات درج کئے گئے ۔