اسرار خان : شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 261 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 261 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، ان ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 309 زخمی ہوئے۔ حادثات کے باعث 108 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 201 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔