ویب ڈیسک : پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے بریک اپ کے غم میں ڈوبے نوجوانوں کو مشورہ دےدیا ۔
نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکارنے اپنے حالیہ وی لاگ میں بریک اپ کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے،اس کے علاوہ متعدد مداحوں کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔
گلوکار عاطف اسلم نے کہا کہ بریک اپ، میک اپ اوررشتے ہی سب کچھ نہیں ہیں، زندگی میں کرنے کے لیے اور بھی بہت سے کام ہیں، اپنا کیریئر بنائیں، زندگی میں ان سب چیزوں سے آگے بڑھیں اور پروان چڑھیں۔
عاطف اسلم نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں مالی طور پر مستحکم ہونا بہت ضروری ہوتا ہے، آپ کے پاس اتنا پیسہ ہونا چاہیے کہ یہ رشتے خود آپ کے پاس آئیں اور آپ سے پوچھیں کہ بتا، تیری رضا کیا ہے؟