وقاص احمد:برکی پولیس کے چھاپے کے دوران منشیات فروش نے گرفتاری سے بچنے کے لئےچھت سے چھلانگ لگا دی۔
گرفتاری سے بچنے کیلئے چھت سے چھلانگ لگانے والا منشیات فروش بجلی کی تاروں سے ٹکرا کر جان کی بازی ہار گیا۔باؤ والا گاؤں کے رہائشی ملزم اسلم کے گھر پولیس نے ریڈ کیا،ملزم نے پولیس کو دیکھ کر پہلی منزل سے چھلانگ لگا دی۔
برکی پولیس زخمی ملزم کو میو ہسپتال لے گئی جہاں وہ دم توڑ گیا۔پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔
جاں بحق ملزم کے لواحقین پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پولیس نے اسلم کو چھت سے نیچے گرایا۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App