ملتان؛ غلہ منڈی میں دال چنا اور  لال مرچ مہنگی ہوگئی

 ملتان؛ غلہ منڈی میں دال چنا اور  لال مرچ مہنگی ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملتان کی ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں دال چنا اور  لال مرچ مہنگی ہوگئی۔ 

 غلہ منڈی میں دال چنا 300 روپے فی من مہنگی ہوگئی، منڈی میں دال چنا بیٹل 8500 روپے من سے بڑھ کر 8800 روپے فی من فروخت ہونے لگی۔ اس کے علاوہ  دال چنا سپریم 9 ہزار 300 روپے فی من ہو گئی۔  

قیمتوں میں اضافے کے بعد منڈی میں دال چنا 220 سے 230 روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔ 

ہول سیل مارکیٹ غلہ منڈی میں لال مرچ 2 ہزار روپے فی من مہنگی ہو گئی، غلہ منڈی میں لال مرچ کی فی من قیمت 14 ہزار سے بڑھ کر 16 ہزار روپے ہو گئی۔ 

صدر غلہ منڈی راجہ مدثر کا کہنا ہے کہ منڈی میں لال مرچ کی آمد کم ہے،  سبز مرچ کے ریٹ میں بھی تیزی ہے،  ایک من سبز مرچ سے 8 کلو لال مرچ نکلتی ہے،  مال کم ہونے کی وجہ سے ریٹ بڑھ رہا ہے۔