سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ائرپورٹ سے گرفتار

سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کراچی ائرپورٹ سے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کو پاکستان پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزم کے پی پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، ملزم اعجاز ملاء کے خلاف تھانہ نورنگ، لکی مروت میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم فلائٹ نمبر XY313 کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچا تھا۔

ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ بعد ازاں ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن فہد خواجہ کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔