ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری

 علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک) آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے نامزد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈا پور کے خلاف آزاد کشمیر کے انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کیس ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو علی امین گنڈ اپور کی گرفتاری کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں علی امین گنڈاپور کو 28 فروری کو الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کے خلاف درخواست وکیل راجہ ذوالقرنین نے 2021ء کے الیکشن کے دوران دائر کی تھی۔