ملک کے چند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی

ملک کے چند پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ ہوگی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھکر میانوالی میں 26 پولنگ سٹیشنوں سمیت سندھ کے ضلع گھوٹکی و دیگر مختلف حلقوں کے پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہو گی۔

 تفصیلات کے مطابق ملک کے جن حلقوں میں آج دوبارہ پولنگ وہاں عام انتخابات کے روز ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ معطل کر دی گئی تھی اور ان پولنگ سٹیشنز کے نتائج پولنگ کے 24 گھنٹے میں جاری کر دیئے جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی 265 حلقوں کے فارم نمبر 48 جاری ہو چکے ہیں اس لیے بھکر سمیت دیگر معطل شدہ پولنگ دوبارہ ہونے کے بعد کسی بھی وقت جیتنے والے قومی اسمبلی کے اراکین کے گزٹ نوٹیفکیشن کا مسودہ تیار ہو جائے گا۔

 دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی طرف سے ایک، ایک روز میں 40 سے زائد انتخابی عذر داریوں کی تیز رفتار سماعت اور فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد آرڈر تحریر کیے جا رہے ہیں۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان اگلے ہفتے کے کسی بھی دن قومی اسمبلی کے 265 کامیاب امیدواروں کے ناموں کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔