ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ عائد

سلو اوور ریٹ کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پر جرمانہ عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ایس ایل سیزن 8 کے پہلے اور دوسرے دونوں میچز میں ٹیمز پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور دوسرے میچ میں پشاور زلمی پر سلو اوور ریٹ کے باعث جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔گزشتہ شب کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ریفری علی نقوی نے پشاور زلمی پر مقررہ ٹائم فریم سے ایک اوور کم ہونے کی وجہ سے سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کیا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے کیونکہ دونوں فاتح ٹیموں نے ایک اوور مقرر وقت ختم ہونے کے بعد کرایا تھا۔

Bilal Arshad

Content Writer