ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں حیرت انگیز کمی،مزید سستا ہوگیا

Dollar rate
کیپشن: Doller
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:امریکی ڈالر تسلسل کے ساتھ نیچے آ رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 34 پیسے سستا ہونے کے بعد 266 روپے کا ہو گیا ہے۔ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 76 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41 ہزار 226 پر آ گیا ہے۔گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 150 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔