ویب ڈیسک: بھارت میں ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کرکٹ ٹیم کی مینٹور مقرر کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا کو ویمن پریمیئر لیگ میں رائل چیلنجرز بنگلور کا مینٹور مقرر کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ثانیہ مرزا نے کہا ہے کہ ویمن کرکٹ ٹیم کی مینٹور بننے پر خوشی ہے، ویمن پریمیئر لیگ سے انڈین ویمن کرکٹ اور مضبوط ہوگی۔رائل چیلنجرز بنگلور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ثانیہ مرزا پلیئرز کے ساتھ اچھے انداز میں بات کر سکتی ہیں۔
ترجمان کے مطابق ہمارے لیے یہ خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ ثانیہ مرزا ٹیم کی مینٹور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ثانیہ مرزا ویمن اسپورٹس میں ایک رول ماڈل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا 6 گرینڈ سلم اور 43 ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ ویمن پریمیئر لیگ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔