یوکرین سے لاہور شو کے کیلئے لائی نایاب نسل کی 4 ڈولفنز مرگئیں

یوکرین سے لاہور شو کے کیلئے لائی نایاب نسل کی 4 ڈولفنز مرگئیں
کیپشن: Dolphin died
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعد یہ خان)لاہور میں جلوے دکھانے والی 4 ڈولفنز پراسرر طور پر ہلاک، ڈولفنز کو انٹرینمنٹ شو کے لیے 2 سال پہلے لاہور لایا گیا تھا۔ کورونا پابندیوں کی وجہ سے ڈولفنز شو صرف تین ماہ چل سکا۔ زندہ بچنے والی 2 مچھلیاں یوکرائن بھجوا دی گئیں۔
 لاہوریوں کی تفریح کے لئے 2019 کے آخر میں یوکرائن سے 4 ڈولفنز اور دو سی کیٹ منگوائی گئیں۔ سوزو واٹر پارک میں رشین پرفارمرز کی مدد سے ڈولفنز شو کا اہتمام کیا گیا تاہم تین ماہ بعد ہی یہ شو کورونا پابندیوں کی نذر ہو گیا۔
دو سال یہاں ڈولفنز کی دیکھ بھال کی گئی۔ غیر ملکی ڈاکٹر کی خدمات بھی حاصل کی گئی لیکن اس کے باوجود چار ڈولفنز پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں۔ منتظمین ڈولفنز کی ہلاکت کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ بچ جانے والی دو سی کیٹ کو یوکرائن بھجوا دیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer