فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں چیلنج کردیا

Faisal Vawda
کیپشن: Faisal Vawda
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے تاحیات نااہلی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ  میں چیلنج کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا نے دوہری شہریت  کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار  دیئے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، فیصل واوڈا نے الیکشن  کمیشن کے فیصلے کے خلاف وسیم سجاد ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہےکہ الیکشن کمیشن تاحیات نا اہلی کا فیصلہ دینے کا مجاز نہ تھا، اس کا 9 فروری 2022  کا تاحیات نااہلی کا فیصلہ کالعدم  قرار دیا جائے۔

واضح رہےکہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت کیس میں سابق وزیر فیصل واوڈا کو نااہل  قرار  دیا ہے اور ان کا بطور سینیٹر نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دیا تھا جس کےبعد ان کا بطور سینیٹر الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ فیصل واوڈا 2 ماہ میں تمام مالی مفادات اورمراعات واپس کریں، انہوں نے جرم چھپانے کے لیے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیا۔

 

Sughra Afzal

Content Writer