سہیل ضیا بٹ کی جانب سے امریکی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ

سہیل ضیا بٹ کی جانب سے امریکی مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) سیاسی و سماجی رہنما سہیل ضیاء بٹ کی جانب سےامریکہ سےآئے ہوئے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ، مہمانوں کی تواضع مختلف لذیذ کھابوں سے کی گئی۔
امریکہ سے آئے ہوئے معزز مہمان مسٹر اینڈ مسز سانو بٹ کے اعزاز میں معروف سماجی و سیاسی شخصیت سہیل ضیاء بٹ کی جانب سے پرتکلف عشایئے کا اہتمام کیا گیا۔ عشائیے کی تقریب سہیل ضیا بٹ کے گارڈن ٹاون میں واقع دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سہیل ضیاء بٹ کے لاہور میں مقیم دوستوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر مہمان کی تواضع لاہور کی روایتی کھانوں سے کی گئی جسے شرکاء نے بہت سراہا۔سہیل ضیابٹ کاکہنا تھا کہ تقریب کامقصد مل بیٹھنا ہے، زندگی اتنی تیز ہو گئی ہے کہ کسی کے پاس کسی کیلئے وقت ہی نہیں، اس لئے ہم اپنی روایت کے پیش نظرایسی تقاریب کا انعقاد کرتےرہتے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔