ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا

شہر میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42 ) پولیو کے خلاف بار بار چلائی جانے والی مہمات بری طرح ناکام، آٹھ سال بعد شہر میں پولیو کا مریض سامنے آگیا۔

 کوٹ خواجہ سعید کے رہائشی 8 ماہ کا ننھا بچہ وشال وائرس میں مبتلا، قومی ادارہ صحت کی جانب سے بھی بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے۔ متاثرہ بچہ کوٹ خواجہ سعید کا رہائشی ہے، آٹھ برس بعد پولیو کا یہ پہلا کیس سامنے آیا ہے۔

بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق نے پولیو مہم کی ناکامی ظاہر کردی ہے، آٹھ ماہ کے بچے کو پولیو کے قطرے بھی پلائے گئے لیکن اس کے باوجود مرض سامنے آگیا ہے۔