پاکستان سپر لیگ سیزن تھری،لاہور قلندر کی ٹیم دبئی روانہ

پاکستان سپر لیگ سیزن تھری،لاہور قلندر کی ٹیم دبئی روانہ
کیپشن: LQ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شرکت کیلئے لاہور قلندر کی ٹیم دبئی روانہ، بائیس فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل سیزن تھری کا آغاز بائیس فروری کو دبئی میں افتتاحی تقریب سے ہو گا،لاہور قلندر کی ٹیم غیر ملکی پرواز ای کے 623 کےذریعے دبئی روانہ ہو گئی ہے۔ دبئی جانے والے کھلاڑیوں میں عمر اکمل،فخرزمان،سہیل خان،غلام مدثر،عمران خان جونئیر،بلال آصف، رضا حسن،عامر یامین،سہیل اختر،شاہین شاہ آفریدی اورسلمان ارشاد شامل ہیں۔

لاہور قلندر اپنا پہلا میچ 23 فروری کو ملتان سلطانز کے خلاف کھیلے گی، ٹیم کوچ عاقب جاوید نےکہا کہ اُن کی ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے تمام کھلاڑی فٹ ہیں،پی ایس ایل میں بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔