سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری 5 روز لاہور میں قیام کے بعد اسلام آباد روانہ ہوگئے ۔
آصف علی زرداری نے اپنے لاہور میں قیام کے دوران مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔صدر مملکت سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر، چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماوں نے بلاول ہاوس میں ملاقاتیں کیں۔
گورنر پنجاب نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر صدر مملکت کو بریفنگ بھی دی۔آصف علی زرداری نے گورنر پنجاب سمیت پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کو پنجاب میں پیپلز پارٹی کی تنظیموں کو فعال کرنے سمیت دیگر امور پر ہدایات جاری کیں۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر مملکت کو الوداع کیا۔