ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پتنگ بازی کا نیا قانون ؛ کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی

پتنگ بازی کا نیا قانون ؛ کابینہ نے باقاعدہ منظوری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پرانا پتنگ بازی قانون ختم ہوگیا ۔ نیا سخت قانون نافذ العمل ہوگیا۔
پنجاب کابینہ نے پتنگ بازی کے قانون کی باقاعدہ منظوری دے دی۔موٹر سائیکل سواروں کے تحفظ کے لیے خصوصی حفاظتی اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا ۔
پنجاب میں پتنگ بازی کے لیے نیا قانون نافذ کردیا گیا ۔ بغیر اجازت پتنگ بازی جرم قرار دے دیا۔پتنگ بازی صرف ضلعی انتظامیہ کی اجازت سے مخصوص علاقوں میں ہو سکے گی۔
کیمیکل، نائلون اور دھاتی ڈور پر مکمل پابندی ہوگی ۔خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں گی ۔غیر قانونی مانجھا استعمال کرنے پر 5سے 7سال قید اور بھاری جرمانہ عائد ہو گا۔
پتنگ اور ڈور بنانے اور بیچنے والوں کی رجسٹریشن کولازمی قرار دیا گیا ۔غیر رجسٹرڈ پتنگ یا ڈور فروخت کرنے پر رجسٹریشن منسوخ ہو سکے گی۔
پولیس کو بغیر وارنٹ گرفتاری اور سامان ضبط کرنے کے اختیارات مل گئے۔پتنگ بازی کے جرائم ناقابل ضمانت قرار دے دیے گئے جس پر فوری قانونی کارروائی ہوگی