ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈوں اور برائلر کی قیمتوں میں  مسلسل اضافہ ریکارڈ

انڈوں اور برائلر کی قیمتوں میں  مسلسل اضافہ ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:سستا پروٹین سمجھی جانے والی برائلر مرغی عوام کی پہنچ سے بتدریج دور ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

 تازہ اعداد و شمار کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔

اضافے کے بعد برائلر مرغی کا گوشت 475 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گیا ہے، جبکہ صاف گوشت کی قیمت 575 روپے فی کلو کے قریب دیکھی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق زندہ برائلر مرغی کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، جبکہ تھوک سطح پر یہ نرخ 314 روپے فی کلو ہیں۔ پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی 328 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے۔

اسی طرح فارمی انڈوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 359 روپے فی درجن جبکہ ایک پیٹی کی قیمت 10 ہزار 650 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث سستا پروٹین بھی عام آدمی کی دسترس سے باہر ہوتا جا رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔