ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملے گا: ابراہیم حسن مراد  

شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو ریلیف ملے گا: ابراہیم حسن مراد  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا ہے کہ شرح سود میں کمی سے کاروباری طبقے کو 80 سے 85 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

 انہوں نے کہا کہ ملکی وفاقی آمدن کا 50 فیصد حصہ سود کی ادائیگی کی نذر ہو رہا ہے۔

 428 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال نے مانیٹری ایزنگ کی ضرورت کو مزید اجاگر کر دیا۔

 پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کمی سے قرضوں کے بوجھ میں 250 سے 400 ارب روپے تک نمایاں کمی ممکن ہے۔

 ایم پی سی کو شرح سود میں کمی کا فیصلہ کرنا چاہیئے تاکہ معیشت استحکام سے ترقی کی جانب گامزن ہو۔

 اگست 2025 تک نجی شعبے کا مجموعی قرضہ تقریباً 9.7 کھرب روپے تک پہنچ گیاہے۔

 ابراہیم حسن مراد نے مزید کہا کہ صارفین کا قرضہ بڑھ کر 1.36 کھرب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

 شرح سود میں کمی سے عوام کو 13 سے 14 ارب روپے کی ممکنہ بچت ہوگی۔