ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی فائرنگ کا واقعہ، ملزمان کا تعلق افغانستان سے نکلا

سڈنی فائرنگ کا واقعہ، ملزمان کا تعلق افغانستان سے نکلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سڈنی واقعے پر اسرائیل، بھارت اور افغانستان کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب،ساجد اور نوید نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

غیر ملکی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی ناکام کوشش کی گئی،دشمنوں کی پاکستان کیخلاف سازش کا پردہ چاک ہوگیا، منظم پروپیگنڈا پہلگام فالس فلیگ کی طرز پر کیاگیا،شواہد کا انتظار کئے بغیر الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش ناکام ہوئی۔

اسرائیل، بھارت اور افغانستان پاکستان کی مقبولیت سے خوفزدہ، تینوں ممالک سے سوشل میڈیا پر جعلی خبروں شیئر کی گئیں مگر جلد ہی سڈنی واقعے پر اسرائیل، بھارت اور افغانستان کا پاکستان کیخلاف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔

اسرائیلی اور بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے واقعے کو پاکستان کے ساتھ جوڑنے کی ہرطرح سے کوشش کی۔

اطلاعات کے مطابق ساجد اکرم کا بنیادی تعلق افغانستان کے صوبے ننگر ہار سے ہے، ساجد اور نوید نامی شخص کا پاکستانی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں۔