عابد چودھری:ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سیدذیشان رضا کی میڈیانمائندوں سےاہم پریس کانفرنس، برکی کےعلاقہ سےڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی اوربیٹی کےاغواکاڈراپ سین۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا کا کہنا تھا کہ 3ملزم گرفتار کئے گئے ہیں، ڈی ایس پی عثمان حیدرہی قاتل نکلا، ملزم سرکاری گاڑی میں بیوی وبیٹی کےہمراہ ہوٹل سےکھاناکھاکرواپس گھرجارہاتھا۔
ملزم نےگھریلوناچاقی کی بناپررنگ روڈپرفائرنگ کرکےبیٹی اوربیوی کوقتل کردیا،ملزم نےبیوی کی لاش کوکالاشاہ کاکوکےقریب کھائی میں پھینک دی۔
بیٹی کی لاش کوکاہنہ کےعلاقےمیں گندےنالےمیں پھینک دیاتھا،ملزم نےجرم چھپانےکیلئےاہلیہ و بیٹی کےاغواکامقدمہ درج کرایا۔
ملزم اوراس کی بیوی کےدرمیان پلاٹ کےلین دین پرتکراررہتاتھا،بیٹی ماں کاساتھ دیتی تھی اس لیے اُس کوبھی قتل کردیا، ملزم کوپیشہ ورانہ صلاحیت کوبروئےکارلاتےہوئےگرفتارکیاگیا۔