ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب بھرکے9تعلیمی بورڈکےقواعدو ضوابط میں ترمیم کافیصلہ

پنجاب بھرکے9تعلیمی بورڈکےقواعدو ضوابط میں ترمیم کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:  پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز کے قواعد و ضوابط میں اہم ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس کے تحت تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں اور یونیفائیڈ کیا جائے گا۔

اس فیصلے کا مقصد طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو درپیش مختلف مشکلات کا خاتمہ کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت پنجاب کے مختلف تعلیمی بورڈز میں الگ الگ قواعد و ضوابط نافذ ہیں، جس کے باعث اسناد رکھنے والے شہریوں کو نام، تاریخِ پیدائش اور دیگر کوائف کی درستگی جیسے معاملات میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ قواعد میں فرق کے باعث ایک ہی نوعیت کے کیسز میں مختلف بورڈز کے فیصلے بھی مختلف ہوتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیشتر تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی اسناد پر 10 سال گزرنے کے بعد نام یا تاریخِ پیدائش میں کسی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جاتی جبکہ لاہور تعلیمی بورڈ میں اس حوالے سے وقت کی کوئی پابندی عائد نہیں ہے اور شہری کسی بھی وقت غلطی درست کرا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ بعض تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل سروسز کافی حد تک مؤثر اور فعال ہیں، جبکہ کئی بورڈز میں آن لائن سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس سے امیدواروں کو بار بار دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے تمام تعلیمی بورڈز کے رولز اینڈ ریگولیشن کو یکساں بنانے کے لیے متعلقہ ایکٹ میں ترمیم کا کام شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئی قانون سازی کے بعد پورے پنجاب میں تعلیمی بورڈز کے قوانین یکساں ہوں گے، جس سے طلبہ اور سرٹیفکیٹ ہولڈرز کو یکساں سہولیات میسر آئیں گی اور نظام میں شفافیت آئے گی۔