ثمرہ فاطمہ:شہرمیں سموگ کا راج برقرار ہے،فضائی آلودگی کےاعتبارسےلاہورپانچویں نمبر پر آ گیا۔
شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح181ریکارڈ کی گئی۔
جوہر ٹاؤن میں آلودگی کی شرح 602، سول سیکرٹریٹ میں شرح583،کینٹ 352، عسکری ٹین میں آلودگی کی شرح268،برکی روڈ 232، اقبال ٹاؤن میں شرح 203 جبکہ گلبرگ ٹو میں آلودگی کی شرح187ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوامیں نمی کاتناسب 92 فیصد ہے،5کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتارسےہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری ہے،شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔