ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب: شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند

پنجاب: شدید دھند کے باعث موٹروے مختلف مقامات پر بند
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے سبب موٹرویز کے مختلف سیکشنز آمدورفت کیلئے بند کردیے گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے ہرن مینار، ایم تھری درخانہ سے فیض پور تک بند کی گئی ہے۔

ایم فور پنڈی بھٹیاں سے عبدالحکیم، ایم فائیو ظاہر پیر سے شیر شاہ اور ایم الیون لاہور مین ٹول پلازہ سے سمبڑیال تک بند کی ہے۔

قومی شاہراہ پر بھی شدید دھند ہے، موٹروے پولیس نے شہریوں کو دھند کے دوران غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔