پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھاری کمی  ہو گئی

Petrol Prices decreased, City42, Petrol, Diesel,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پٹرول 14 روپے فی لٹر، ڈیزل ساڑھے 13 روپے فی لٹر سستا ہو گیا۔  نگراں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی گئی۔

، پٹرول کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، علاوہ ازیں  مٹی کے تیل کی قیمت میں 10روپے 14پیسے فی لیٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل  قیمت میں 11روپے 29پیسے کمی کر دی گئی۔

 یہ بھی پڑھیں: نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی اچانک مستعفی ہو گئے ، وجہ کیا بنی؟

 نگران وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کی پیش کردہ سمری کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔