عمران خان کی تصویر میرے گھر میں لگی ہے، وہ میرا پسندیدہ کھلاڑی ہے، سکندر سلطان راجہ کا انکشاف

Sikandar Sultan Raja, Imran Khan, Chief Election Commissioner, City42
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عثمان خان: چیف الیکشن کمشنر  سکندر سلطان راجہ نے حیران کن انکشاف کر دیا۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہے۔ 

معہ کی شب الیکشن کمیشن کے ہنگامی اجلاس کے لئے دفتر  پہنچنے پر صحافیوں کے ساتھ باتیں کرتے ہوئے چیف الیکشن کممشنر سکندر سلطان راجہ نے انکشاف کیا کہ میرا پسندیدہ کھلاڑی عمران خان ہے۔میرے گھر میں آج بھی عمران خان کی تصویر لگی ہے۔ 

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ  میرے لئیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ایک جماعت میری مخالفت کرتی ہے کچھ دیر بعد حمایت کرتی ہے۔ سکندر سلطان راجہ نے  مزید کہا کہ پی ٹی آئی والوں نے میری بیوی کے بارے میں غلط بات کی ۔

چیف الیکشن کمشنر   نے کہا کہ ن لیگ لاہور کی حلقہ بندیوں پر ن لیگ کو تحفظات  ہیں ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ  سیاسی پارٹیوں کے انٹرا پارٹی الیکشن شفاف ہونے چاہیں۔الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مانیٹرنگ چاہتا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے  الیکشن کمیشن کی مانیٹرنگ کی مخالفت  کی۔

 سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ الیکشن 2024 کی انتخابی مہم کے لئے جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی ۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ مجھ سے صرف سیاستدان نہیں بڑی دنیا ناراض ہے ۔ پی ٹی آئی کے لوگ باہر گالیاں دیتے ہیں، الیکشن کمیشن میں آکر معافیاں مانگتے ہیں۔

سکندر سلطان راجہ نے کہا کہ اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔ الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے۔

سکندر سلطان راج نے بتایا کہ اس بار تمام امیدواروں کی سخت سکروٹنی کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن میں پولیٹیکل ونگ متحرک ہے۔امیدواروں کے کاغزات جمع ہوتے ہی سکروٹنی کا عمل شروع ہوجائے گا۔ ایف آئی اے، ایف بی آر، لاجز، ریسٹ ہاوسز سے امیدواروں کی سکروٹنی ہوگی۔