زاہد چوہدری: ڈینگی کے حملے خطرناک حدتک بڑھ گئے، گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 25 نئے مریض رپورٹ۔،مچھروں کی افزائش جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈینگی مچھر ایک اور قیمتی زندگی نگل گیا ہے ۔ ڈینگی بخار میں مبتلا واہگہ ٹاؤن کا رہائشی 25 سالہ احد دم توڑ گیا ۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے 25 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں ۔ ڈینگی بخار میں مبتلا 74 مریض بدستور سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ شہر میں مچھروں کی افزائش بھی جاری ہے جبکہ مزید 137 مقامات سے لاروا تلف کیا گیاہے ۔