عائشہ کو بھارت کے معروف اداکار نے شادی کی پیشکش کر دی ،ویڈیو وائرل

Ayesha
کیپشن: Ayesha
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :بھارتی ٹی وی اداکار فیضان انصاری نے ’میرا دل یہ پکارے‘ گانے پر ڈانس سے وائرل ہونے والی پاکستانی لڑکی  کو  شادی کی پیشکش کر دی۔

بھارتی میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ٹی وی  اداکار فیضان انصاری پاکستانی وائرل لڑکی سے شادی کی خواہش کا اظہار کر رہا ہے، فیضان کا کہنا ہے کہ وہ جلد پاکستان آرہے ہیں اور پاکستانی لڑکی کو یہاں آکر شادی کیلئے راضی کریں گے‘۔

اداکار کا مزید کہنا ہے کہ ’میرا دل یہ پکارے پر ڈانس کرنے والی لڑکی میرے خوابوں میں بھی آتی ہے میں اسے حق مہر میں 15 لاکھ روپے دوں گا‘۔

 میڈیا رپورٹس کی مطابق فیضان انصاری نے کہا کہ کوئی بھی طاقت مجھے عائشہ سے شادی کرنے سے روک نہیں سکتی اداکار کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستان کا ویزا حاصل کرنے کیلئے بھی اپلائے کردیا ہے اور وہ جلد پاکستان آکر وائرل  ہونے والی لڑکی سے شادی کریں گے۔