فیفا ورلڈکپ: سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز

فیفا ورلڈکپ: سیمی فائنل میں شکست کے باوجود مراکشی کھلاڑی میدان میں سجدہ ریز
کیپشن: FIFA WORLD CUP
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ 

فرانس نےسیمی فائنل میں مراکش کو دو صفر سے ہرایا، فرانس کی جانب سے پہلا گول تھیو ہرنانڈس نے میچ کے پانچویں منٹ میں کیا ، دوسرا گول رینڈل کولوموآنی نے 79 ویں منٹ میں کیا۔مراکش نے آخری چند منٹوں میں تابڑ توڑ حملے کیے مگر ناکام رہے اور میچ دوصفر سے فرانس کی جیت پر ختم ہوا۔

فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل سے سب کو اپنا مداح بنانے والے مراکشی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں اپنی روایت برقرار رکھی اور میدان میں سجدے کیے۔

مراکش ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایونٹ میں ہر میچ میں کامیابی کے بعد سجدہ کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا، تاہم آج شکست کے باوجود بھی انہوں نے اپنی روایت برقرار رکھی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ سیمی فائنل میں شکست کے بعد مراکشی کھلاڑیوں نے میدان میں بڑی تعداد میں موجود اپنے فینز کا شکریہ ادا کیا اور پھر سجدے میں چلے گئے۔