ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیز خان ترین نے واضح کیا ہے انہوں نے بنی گالہ کے رہائشی اخراجات کیلئے ایک روپیہ ادا نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ میرے جیسے مرضی تعلقات ہوں لیکن ہمیشہ سچ بولنا چاہیے۔میں نے نیا پاکستان بنانے کے لئے جس حد تک ہوسکتا تھا تحریک انصاف کی مدد کی۔ ریکارڈ کی درستگی کیلئے بتانا چاہتاہوں کہ میں نے کبھی بنی گالا کے رہائشی اخراجات کے لئے ایک روپیہ تک ادا نہیں کیا۔
Regardless of the current status of my relationship with Imran khan, the truth must be told. I did whatever was in my capacity to help PTI in the quest to build a new Pakistan but I never gave a penny for the household expenses of Bani Gala. Just want to set the record straight.
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) December 15, 2021