ویب ڈیسک : اوپو نے کمپنی کے سالانہ دن کے موقع پرفولڈنگ موبائل فون '' فائنڈ این '' کی لانچنگ کی ہے۔
اوپوکے چیف پراڈکٹ افسر پیٹی لاؤ نے میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ اس متاثرکن فولڈنگ فون '' فائنڈ این'' پر 2018 سے کام کیا جارہا تھا ۔ سکستھ جنریشن کا اس موبائل فون کے کئی فنکشن سام سنگ زی فولڈ سیریز جیسے ہیں تاہم اس کا غیرمعمولی طور پر بڑا فولڈنگ OLED پینل اور باہری چھوٹی اسکرین زبردست ہے۔ لینڈ اسکیپ فولڈنگ پینل 7.1 انچ سائز9:8.4 کے تناسب کے ساتھ 120 ہرٹز ڈسپلے فراہم کرتا ہے۔ یہ پینل سام سنگ کمپنی کا ہی تیار کردہ ہے۔ لمبائی کم ہونے کی وجہ سے اسے بڑے سائز کی ویڈیو دیکھنے کے لئے سام سنگ زی کی طرح 90 ڈگری پر گھمانا نہیں پڑتا۔ فون کے نچلے حصے میں دہرے اسٹریو اسپیکرز ہیں ۔ الٹرا تھن گلاس یا UTGاسکرین کی کمپنی نے دو لاکھ دفعہ کھلنے بند ہونے کی گارنٹی دی ہے۔ بند ہونے کے بعد فولڈنگ پینل کی درز بہت باریک ہونے کےباعث نظرنہیں آتی اور سی ای او کا دعوی ہے کہ صرف اس کو بنانے پر لاگت 100 ڈالر ہے ۔ باہر والی اسکرین کسی عام اسمارٹ فون کی طرح ہے لیکن صرف 60 ہرٹز کی ہے ۔
سنیپ ڈریگن 888 پراسیسر ، 12 جی بی ریم اور 512 جی بی کی اسٹوریج کے ساتھ جدید ترین موبائل فون ہے جس کا مین کیمرہ 50 میگا پکسلز کا ہے ۔ سونی آئی ایم ایکس 766 سینسر سے لیس یہی کیمرہ ون پلیس 9 پرو اور اوپو فائنڈ ایکس تھری پرو میں استعمال کیا جاچکا ہے۔ جس کے ساتھ 16 میگا پکسلز کا الٹرا وائڈ اور 13 میگا پکسلز کا ٹو ایکس ٹیلی فوٹولینز کے دو کیمرے نصب ہیں ۔ بیٹری کا سائز 4500 ایم اے ایچ ہے جسے 33 واٹ اور سپر VOOC 15 واٹ کیبل کی مدد سے وائرلیس چارج کیا جاسکتاہے۔ 10 واٹ کی ریورس وائرلیس چارجنگ بھی اسٹینڈرڈ QI اسپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے ۔ فنگر پرنٹ سینسر پاور بٹن کے ساتھ ہے۔
#OPPOFindN is live now, don't miss out the foldable flagship launch event! https://t.co/ExtDBD3ocM
— OPPO (@oppo) December 15, 2021
اوپو کی اپنی مخصوص ایپس کے ساتھ یہ ایک اسمارٹ دیدہ زیب اور دل کش فون ہے ۔ صارفین کے لئے سب سے اہم کسی بھی اسمارٹ فون کی قیمت ہے تو 23 دسمبر سے اس کو فر وخت کے لئے صرف چین میں پیش کیا جارہا ہے اور قیمت حیرت انگیز طور پر کم کہی جاسکتی ہے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ''فائنڈ این'' اوپو کی قیمت صرف 1200 ڈالر (2لاکھ 14 ہزار725 پاکستانی روپے) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والے ''فائنڈ این'' اوپو کی قیمت 1800 ڈالر ( تین لاکھ22 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔12 جی بی ریم اور 512 جی بی اسٹوریج والے ''فائنڈ این'' اوپوکی قیمت 1400 ڈالر ( دو لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے)ہے۔ یادرہے ایپل کے آئی فون 13 پرو میکس کی قیمت تقریبا تین لاکھ روپے ہے اور اس کے مقابلے کا فولڈنگ فون صرف سوا دو لاکھ میں بہرحال بہترین پیشکش کہی جاسکتی ہے۔