منی لانڈرنگ کیس: نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس کا تحائف وصولی کا اعتراف

Jacqueline Fernandez, Nora Fatehi Got Expensive Gifts From Tihar Conman
کیپشن: Jacqueline Fernandez, Nora Fatehi Got Expensive Gifts From Tihar Conman
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی ووڈ کی اداکاراؤں نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس نے منی لانڈرنگ کیس کے زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کرنےکا اعتراف کرلیا  جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔

بھارتی  اداکارہ  نورا فتیحی اور جیکولین فرننڈس نے منی لانڈرنگ کیس کے زیر تفتیش ملزم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں روپے مالیت کے تحائف وصول کرنےکا اعتراف ۔بھارت کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سکیش چندر شیکھر سے تفتیش کے دوران جیکولین فرننڈس اور نورا فتیحی کوشامل کیا تھا۔ 

رپورٹس کے مطابق ملزم کے خلاف تیار کی جانے والی چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں چندر شیکھر،اس کی اہلیہ لینا ماریا پال اور چھ دیگر افراد نے اس سلسلے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔تیار کی جانے والی چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ چندر شیکھر نے وفاقی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دفتری نمبر سے جھوٹی کال کرکے جیکولین فرننڈس سے دوستی کی۔

جیکولین فرننڈس نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ اس نے چند بالیاں اور ایک بریسلٹ بھی تحفتاً ملزم سے وصول کیا تھا۔ تفتیش میں اداکارہ نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے بیرون ملک سفر کے پرائیوٹ جہاز کے ذریعے انتظامات بھی وہی کرتا تھا اور رہنے تک کا بندوبست اسی کی ذمہ داری تھی۔ چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزم شیکھر فروری سے جیکولین فرننڈس کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں تھا۔

 دوران تفتیش نورا فتیحی نے اعتراف کیا کہ چندر شیکھر نے اسے بی ایم ڈبلیو سیڈان تحفے میں دی اور اس کے ساتھ ایک آئی فون بھی بھجوایا۔

چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرننڈس نے چندر شیکھر سے 1.5 لاکھ  ڈالرز قرض کے ساتھ ساتھ تحائف لینے کا اعتراف کیا ہے جن میں 52 لاکھ روپے کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی ایک فارسی بلی شامل تھی۔ اداکارہ نورا فتیحی کے متعلق چارج شیٹ میں لکھا گیا ہے کہ وہ چیئریٹی ایونٹ میں لینا کے ساتھ رابطے میں آئی تھیں۔